لندن (مانند میڈیا)انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے وائٹ اور ریڈ بال کے کوچنگ اسٹاف  کا اعلان کردیا۔وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے ساتھ باقی کوچز کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ای سی بی کے مطابق سارہ ٹیلر، جیتن پٹیل، ٹم ساتھی اور کیون پیٹرسن وائٹ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کے ساتھ باقی کوچز پینل کی تقرری کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ای سی بی کے مطابق ریڈبال میں رچرڈ ڈاسن، مارکس ٹریسکوتھک، جیمز فوسٹر، ایرک سائمنز ریڈ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مائیکل یارڈی ایلیٹ نیشنل بیٹنگ لیڈ، رچرڈ ڈاسن ایلیٹ نیشنل اسپن بولنگ لیڈ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ٹرائے کولی ایلیٹ نیشنل پیس بولنگ لیڈ مقرر کیے گئے ہیں۔ ای سی بی کے مطابق نیا کوچنگ اسٹاف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے