اسلاام آباد (مانند نیوز) بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی سے قبل پینٹاگون کے سابق آفیسر مائیکل روبن نے بنگلادیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمٰن کو خبردار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ’بنگلادیش کا مستقبل‘ کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

مائیکل روبن نے اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق رحمٰن اور ان کی حکومت کو پہلے ہی واضح کر دیا جانا چاہیے کہ اگر شیخ حسینہ واجد کے سر کا ایک بال بھی متاثر ہوا تو اس کے ذمے دار صرف وہی ہوں گے۔

انہوں نے امریکی سفیر اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ بنگلادیشی حکومت تک یہ پیغام پہنچائیں۔

پینٹاگون کے سابق آفیسر نے بھارت پر بھی زور دیا کہ شیخ حسینہ واجد کی حمایت جاری رکھے اور بنگلادیشی حکام کے ساتھ اس معاملے پر کسی قسم کی مفاہمت نہ کرے۔

واضح رہے کہ مائیکل روبن نے 2002ء سے 2004ء کے دوران امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) میں خدمات انجام دی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے