اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کرکے سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

 جے یو آئی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوام سے رابطوں سے روکنا کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔

آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف جاری مہم اور مبینہ نظر بندی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر انتقام اور کردار کشی قابلِ افسوس ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے