اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران میناب اسکول پر کیا گیا حملہ کبھی نہیں بھولے گا۔ 

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اُس حملے میں 168 بچوں کی شہادت کے ذمے دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میناب اسکول پر حملہ اُن لوگوں کے دہرے معیار کا ثبوت ہے، جو انسانی حقوق کے علمبردار بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ میناب اسکول پر حملہ 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی جنگ کے پہلے دن ہوا تھا۔ 

اقوام متحدہ تحقیقاتی مشن نے میناب اسکول پر حملہ "جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے اس کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔ 

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اس پر کہا تھا کہ ایرانی اسکول پر "جان بوجھ کر” حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے