لاہور(ماننند میڈیا)پاکستان کے نور زمان اور عشب عرفان کینیڈا کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔نور زمان نے دوسرے راؤنڈ میں کولمبیا کے میٹیاس نوڈسن کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی۔نور زمان نے میچ 14-12، 11-7، 9-11 اور 11-1 سے جیتا، مقابلہ 46 منٹ جاری رہا۔عشب عرفان نے دوسرے رانڈ میں کولمبیا کے ساتویں سیڈ میگوئل روڈریگز کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا۔عشب عرفان نے پہلا گیم 2-11 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے تینوں گیمز 11-8، 11-6 اور 11-8 سے جیت لئے۔عشب عرفان نے 65 منٹ میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ٹورنٹو میں جاری پی ایس اے سلور ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 14 ہزار 500 ڈالرز ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے