اسلام آباد(مانند نیوز) دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کا کوالیفائیر کھیلے گی۔

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2027ء کے لیے براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکی اور وہ لگاتار دوسری مرتبہ کوالیفائیر کھیلے گی جو اگلے سال فروری میں ہو گا۔

30 ستمبر تک 2 میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے کے علاوہ ٹاپ 8 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کریں گی۔

افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئر لینڈ کو شکست دے کر براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلا دیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے براہِ راست کوالیفائی کر چکے ہیں۔

فروری میں ہونے والے کوالیفائیر ایونٹ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر کی ٹیمیں سپر سیریز کھیلیں گی جو ورلڈ کپ کا حصہ ہے، اس کی ٹاپ ٹیم ورلڈ کپ میں پہنچے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے