اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف میں سلمان اکرم راجہ اور مشعال یوسفزئی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

مشعال یوسفزئی کی جانب سے ٹکٹ بیچنے کے الزام پر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جن کو مقدمہ لڑنے کے کوئی چار آنے نہیں دیتا وہ گھٹیا الزامات پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو کس نے سینیٹر بنوایا مجھے علم نہیں، ہدایات بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی تھیں، میرے پاس مشعال یوسفزئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، پارٹی سے فارغ نہ کر کے میں نے درگزر سے کام لیا۔

مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے ایک بار معافی مانگ کر پھر بیان بازیاں کر رہے ہیں، سلمان اکرم اگر پارٹی سے فارغ کر سکتے ہیں تو کر کے دیکھ لیں۔

دوسری جانب شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے پیسوں سے متعلق غلط بات کی، امریکا سے آنے والے کروڑوں روپے کون کھا گیا؟ اگر پتہ چل گیا تو کسی کا کچھ نہیں رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے