اسلام آباد (مانند نیوز) تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گر گئی، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ 

پاکستان کی دوسری وکٹ 14 رنز  اور تیسری وکٹ 24 رنز پر گر گئی، اذان اویس 9 اور عبداللّٰہ شفیق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

وکٹ کیپر غازی غوری، فاسٹ بولر رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

غازی غوری کو سعود شکیل، محمد عباس نے رضا اللّٰہ اور عمران رندھاوا کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔

صائم ایوب، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں گرین کیپس کو اننگز اور 103 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے