اسلام آباد (مانند نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق دوست اور معروف انٹرنیٹ شخصیت اورہان اوترامانی، جو اوری کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے اداکارہ سے متعلق ایک پرانا اور حیران کن واقعہ بیان کیا ہے۔

اوری نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک پارٹی کے دوران سارہ علی خان نے بیٹھنے کے لیے ایک لڑکی کو کرسی سے دھکا دے دیا، تاہم اس واقعے کا الزام بعد میں مجھ پر عائد ہو گیا۔

اوری کے مطابق میں اور سارہ پارٹی میں بیٹھنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے کہ میں نے ایک لڑکی کو کرسی پر بیٹھے دیکھا، سارہ نے اس لڑکی کو کرسی سے اٹھا دیا اور دونوں وہاں بیٹھ گئے۔

اوری نے بتایا ہے کہ بعد میں صورتِ حال اس وقت عجیب ہوگئی جب متاثرہ لڑکی نے سارہ کے بجائے مجھ سے جھگڑا کیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت سارہ بہت مشہور تھیں، جبکہ میں خود زیادہ معروف نہیں تھا۔

اوڑی نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کام کا الزام برداشت کر رہا تھا جو میں نے کیا ہی نہیں تھا، کرسی سے لڑکی کو دھکا دینے والا میں نہیں بلکہ سارہ تھیں۔

واضح رہے کہ اوری اور سارہ علی خان ماضی میں قریبی دوست سمجھے جاتے تھے، تاہم وقت کے ساتھ دونوں کی دوستی میں تلخی آگئی۔

 جنوری 2026ء میں اوری نے ایک ایسی انسٹاگرام ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ’سارہ‘، ’امریتا‘ اور ’پلک‘ کو 3 بدترین ناموں میں شمار کیا گیا تھا، اس پوسٹ کو سارہ علی خان، ان کی والدہ امریتا سنگھ اور اداکارہ پلک تیواری کی جانب اشارہ سمجھا گیا، جس کے بعد سارہ اور ان کے بھائی ابراہیم علی خان نے اوری کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے