اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026ء کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آٹو پارٹس پالیسی سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دی تھیں۔

دستاویز کے مطابق آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے کے لیے عالمی ویلیو چینز سے منسلک کرنے کی اور برآمدات کے لیے 5 بڑے اینکر مینوفیکچرنگ ادارے لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

آٹو سیکٹر میں ایس ایم ایز کلسٹرز بنانے کی تجویز اور برآمدی آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

آٹو پارٹس ایکسپورٹ کونسل کے قیام، مقامی ویلیو ایڈیشن لازمی کرنے کی، آٹو انڈسٹری میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت اور ای ڈی بی منظوری کے مراحل ڈیجیٹل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے یکساں سہولتیں دینے کی، نئی انرجی گاڑیوں پر صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی، سی وی ٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے قرض کی حد 1 کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے