راولپنڈی(مانند میڈیا)پاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نور الدین داوڑ نے کمال مہارت سے ریزرویشن آفس کے سابق سپروائزر مشہور ہراسمنٹ کیس میں ملوث امتیاز کو دوبارہ سپروائزر تعینات کر دیا۔ گزشتہ سال خواتین کی جانب سے مسلسل انہیں ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ریلوے پولیس کی ڈی ایس پی نائلہ اشرف نے انکوائری کرتے ہوئے امتیاز کیخلاف اندراج مقدمہ کی سفارش کی تھی مگر اس موقع پر بھی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نور الدین داوڑ نے معاملہ کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے فوری طور پر ڈپٹی ڈی ایس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں ایک خاتون آفیسر کو بھی شامل کیا گیا تھا۔کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سپروائزر امتیاز سمیت متاثرہ خواتین کو مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا گیا۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز نور الدین داوڑ نے ایک بار پھر ملک امتیاز کو ریزرویشن سپروائزر تعینات کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق دور میں ریزرویشن اسٹاف کی جانب سے امتیاز پر نہ صرف خواتین اسٹاف کو ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں بلکہ ریلوے کے مختلف کوٹہ جات کی ٹکٹیں بھی بلیک میں فروخت کرنے جیسے سنگین الزامات لگتے رہے ہیں۔ ریلوے ملازمین نے وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس کے اس سنگین اقدام کا نوٹس لے کر ایسے جنسی درندے کو کسی بھی اہم ذمہ داری سے ہٹایا جائے تاکہ ماتحت عملہ کی خواتین کی عزت محفوظ رہ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے