اسلام آباد (مانند نیوز) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مرحوم کو نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاکستان آرمی کے لیے قابلِ قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت دے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر دکھ اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے