اسلام آباد (مانند نیوز) ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالرز مہنگا ہو کر 4009 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے