اسلام آباد (مانند نیوز) ارجنٹینا کو 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی درخواست نے دنیا بھر میں غیر معمولی توجہ حاصل کر لی ہے.
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے خلاف درخواست پر 23,316,108 افراد دستخط کر چکے ہیں جو گنیز عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئی تھی۔
لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی تاہم ٹورنامنٹ کے دوران کئی تنازعات اور مبینہ جانبداری کے الزامات سامنے آئے۔
شائقین کے ایک گروپ نے ارجنٹنا کو ورلڈ کپ میں شرکت سے روکنے کے لیے درخواست شروع کی تھی جو فائنل سے پہلے کافی مقبول ہوئی۔
فائنل کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جھگڑے نے ارجنٹینا کے خلاف ردِعمل مزید بڑھا دیا۔
ارجنٹینا کے کھلاڑی لیاندرو پریڈیس پر اسپین کے دفاعی کھلاڑی ایرک گارسیا کو مکے مارنے اور گاوی کو زمین پر گرانے کے الزامات ہیں جبکہ اینزو فرنانڈیز کو پاؤ کوبارسی پر ٹیکل کرنے کے باعث میدان سے باہر بھیجا گیا۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں فیصلے کیے گئے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا کہ اگر فاتح پہلے سے طے ہے تو باقی ٹیموں کو کھیلنے کا کیا فائدہ؟ اس لیے ارجنٹینا کو ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے۔
یورپی میڈیا کے مطابق اس درخواست کی تقریباً 170 ممالک سے لوگوں نے دستخط کر کے حمایت کی جبکہ اس کا ہدف 50 لاکھ دستخط حاصل کرنا تھا۔
فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کے بعد درخواست کے منتظمین نے کہا کہ فیفا نے ہماری کی بات نہیں سنی لیکن اسپین نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ دستخط حاصل کرنے والی درخواست کا عالمی ریکارڈ اس وقت جوبلی 2000 تحریک کے پاس ہے جس پر 24,319,181 دستخط ہوئے تھے، اگر ارجنٹینا کے خلاف درخواست مزید چند دن جاری رہتی تو ممکنہ طور پر یہ نیا ریکارڈ قائم کر سکتی تھی۔