پشاور (ماندن نیوز) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1  اور گہرائی 112 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کو ہندو کش ریجن میں تاجکستان کا علاقہ گرم چشمہ تھا۔

لوئر دیر، شبقدر، مالاکنڈ، سوات اور مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 دیامر اور چلاس شہر سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق لوئر دیر، پاڑا چنار اور چلاس شہر میں بھی جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہونے کی اطلاعات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے