مظفر آباد (مانند میڈیا) آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری کے علاقے جھنڈ بگلہ بازار میں احتجاجی کال کے دوران زبردستی دکانیں بند کرانے والے افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ‘فسادی جتھے’ کے کارکنان احتجاجی کال کے حق میں اعلانات اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے زبردستی دکانیں بند کروانے کی کارروائی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جھنڈ بگلہ بازار میں فوری کارروائی کی، اس دوران مسلح کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیٹیبل ذاکر کی دائیں ٹانگ جبکہ کانسٹیٹیبل محمد ارباب کی بائیں ٹانگ پر گولیاں لگیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا اور تمام تر قانونی کارروائیاں بروئے کار لائی جائیں گی۔ آزاد کشمیر پولیس کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عوام کو خوفزدہ کرنے، زبردستی کاروبار بند کروانے، ہوائی فائرنگ اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امن و امان میں خلل ڈالنے اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے