پشاور(مانند میڈیا) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر سیف کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے  ہرمکمن کوشش کرتے رہے ہیں، بیرسٹرسیف کا یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ آفرکے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کی،   بیرسٹرسیف کے تمام دعوؤ ں کوبھی مستردکرتا ہوں، ان کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے  عدالت اور مذاکرات کے ہر طریقے سے کوشش کی، تمام کوششوں کے باوجود ہمیں ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ  مذاکراتی عمل کے دوران عمران خان تک رسائی بھی ہماری شرائط میں سے ایک تھی۔قبل ازیں  بیرسٹر سیف نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا   کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں مگر وہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لئے  نہیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے