مظفرآباد((مانند میڈیا)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق مرکزی سیکرٹری رابطہ و سابق ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال، سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سابق ترجمان حکومت شوکت جاوید میر سینئر رہنما سابق پبلک ریلیشن آفیسر شوکت راٹھور خاکسار نے کہا ہے کہ پاکستان،پاکستان پیپلز پارٹی،بھٹو خاندان، ائین قانون جمہوریت کے لازم و ملزوم ہیں، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی قومی سلامتی ملکی وقار کے تحفظ دور اندیش پالیسیوں کے مطابق ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی وطن عزیز کو متفقہ آئین دیکر عالمی سطح پر عزت و تکریم کی شناخت دیکر چار چاند لگائے انے والی نسلوں کو سرخرو کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہو کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف اول ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا پرانا مسلۂ حل کرنے کا مقدس مشن سر انجام دیں گے جس طرح انکے نانا پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی اقوام متحدہ سے لیکر عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کی بے باک وکالت بھی کی آور دو قومی نظرئیے کی ترجمانی آئین قانون جمہوریت کی ترجمانی کا حق ادا کیا گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں عامر ذیشان جرال شوکت جاوید میر شوکت راٹھور خاکسار مقدس اقبال خواجہ نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی آمور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی قومی و کشمیر،صوبائی اسمبلیوں گلگت بلتستان سینٹ میں پارلیمانی پارٹیاں قومی مفادات عوامی حقوق شہری آزادیوں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں طبقاتی نظام، دہشتگردی انتہا پسندی لا قانونیت کے خاتمے استحصال سے پاک سماج صوبائی تعصب لسانی گروہ بندی فرقہ واریت کی آگ برادریوں کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے لازوال افکار و نظریات عوام دوست فلسفہ سیاست کے مطابق میدان عمل میں برسرپیکار رہے گی انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی تاریخ ساز کامیابی ضیاء آمریت مشرف باقیات کا چربہ مسلم لیگ ن کو ہضم نہ ہو سکی تو انھوں نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ایک منظم سازش کے ذریعے پیپلز پارٹی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا باوجود سارے تحفظات کے پیپلز پارٹی نے پارلیمانی نظام کو کمزور نہیں ہونے دیا پرامن انتقال اقتدار سمیت تمام آئینی جمہوری اخلاقی سیاسی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور پیپلز پارٹی اسکی قیادت کی خواہش تھی کہ وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی ائینی مدت پوری کرے اور ہم کسی بھی تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہ بنیں مگر حکمران جماعت کے بعض عاقبت نااندیش سیاسی زعماء نے بد ترین انتقامی انتظامی کارروائیوں کا سیلاب برپا کر دیا ہے اور حکومت کے سو روزہ اصلاحلاتی پروگرام کو ناکام کر کے اپنی انتخابی شکشت کا بدلہ لیا جا رہا ہے عامر ذیشان جرال شوکت جاوید میر شوکت راٹھور خاکسار مقدس اقبال خواجہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی تمام افواہیں مفروضہ اور ذہنی اختراع پر مبنی مواد ہے اگر اس طرح کا کوئی پلان کوئی مسودہ کسی کے پاس ہے تو وہ الیکٹرانک پرنٹ ڈیجیٹل سوشل میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے پیش کرے محض ڈفلی بجانے سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا پیپلز پارٹی چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ناقابل تسخیر دفاع مظبوط دفاع مقبوضہ کشمیر کی آزادی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام اداروں کی عزت و احترام کیلئے ہراول دستے کا کردار نبھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی انھوں نے کہا پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری ریاض پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے اتحاد و اتفاق کی علامت اور ایک مدبر نظریاتی روشن خیال ترقی پسند معتبر مدبر رہنما اور اعلیٰ روایات کے امین ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے