اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آپ نے مایوس کیا، توقع تھی کہ صوبے کو بڑا پیکج دیں گے، وہ دودھ اور شہد کی نہریں کہاں ہیں جو آپ نے بہانا تھیں۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آپ نے وہی الزامات لگائے جو آپ کے وزراء صبح شام دہراتے ہیں، احتساب کرنا ہے تو بسم اللّٰہ کریں، صرف الزامات نہ لگائیں، جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا وہ 2 انٹرنیشنل ایوارڈ جیت گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈائیلاگ کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، باہر بیٹھ کر مشورے دینا سب سے آسان کام ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہمارے ورکرز تھوڑا کر رہے ہیں یا زیادہ، گراؤنڈ پر تو موجود ہیں، ہمارے لیڈرز اور ورکرز یہاں رہ کر سختیاں جھیل رہے ہیں، شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، غیرت ہے تو پاکستان آئیں اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے