اسلام آباد (مانند نیوز) انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے 12 اضلاع کےلیے 40 ارب کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے 12 اضلاع کے لیے پولیس کو 40 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقم کے حصول کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ جدید اسلحہ، ڈرون اور دیگر ساز و سامان پر بنیادی فوکس ہے۔

ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ ضم اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر تھا ہی نہیں، جہاں پولیس انفرااسٹرکچر کمزور ہے اسے مضبوط کیا جائے گا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں پولیس کی کمی پوری کی جائے گی اور انہیں خصوصی تربیت بھی دینی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے