اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو ڈی پورٹ کردیا، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے روانہ امدادی بحری بیڑے صمود فلوٹیلا کو روکتے وقت گرفتار کیے گئے 171 مزید ارکان کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

’اسرائیلی جیل میں ٹوائلٹ کا پانی پینا پڑا‘: رہا ہونیوالی صمود فوٹیلا کی بہنوں نے ظلم کی داستان سنا دی

ڈی پورٹ کیے گئے افراد کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سوئیڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سے ہے۔

فلوٹیلا کے ارکان غزہ کیلئے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے، اسرائیلی نیوی نے فلوٹیلا کے ارکان کو بحیرۂ روم میں روکا اور اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے ارکان کو یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کیا۔

اسرائیلی فورسز نے تمام امدادی کشتیوں کو قبضے لے لیا، گریٹا تھنبرگ سمیت 200 ارکان گرفتار

پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی اس فلوٹیلا کا حصہ تھے جو تاحال اسرائیلی حراست میں ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے فلوٹیلا کے 450 سے زائد گرفتار ارکان میں سے 170 کو ڈی پورٹ کیا تھا۔

اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امدادی کارکنوں نے اسرائیلی حراست میں ظلم و ستم کے انکشافات کیے۔

امدادی کارکنوں نے اٹلی واپسی پر کہا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے انہیں ہراساں کیا جبکہ ادویات سے بھی محروم رکھاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے