اسلام آباد (مانند نیوز)دبئی میں سال نو کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ سال نو منانے کیلئے نیا انداز اپنالیا ہے۔

دبئی حکام کے مطابق ہمارا ملک جفاکش محنت کشوں نے تعمیر کیا ہے۔ محنت کش ہمارے پارٹنرز ہیں، مل کر نئے سال کی خوشیاں منائیں گے۔

حکام کے مطابق نئے سال پر دو دن محنت کشوں کیلئے ہائی اسپیڈ فری انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔ سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کیلئے بطور تحفہ ملیں گی۔

دبئی حکام نے اعلان کیا کہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی، جبکہ 30 فری ٹکٹس بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔

حکام کے مطابق پانچ لاکھ درہم کے مختلف پرائز بھی محنت کشوں کو ملیں گے۔ محنت کشوں کیلئے القوز، محسنہ، جبل عل میں نیو ایئر کی تقریبات ہوں گی۔

دبئی حکام نے کہا محنت کش ان تقریبات میں شریک ہوں اور انعامات جیتیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے