سخا کوٹ (مانند نیوز) تحصیل درگئی میں پانچ روزہ خصوصی صفائی مہم کااغاز کر دیا گیا۔یہ صفائی مہم 14جولائی سے 18جولائی تک جاری رہیگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ صوبہ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی خصوصی ہدایات تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی نے باقاعدہ پانچ روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغازکر دیا اور ساتھ ہی عوام کی گاہی کیلئے تحصیل درگئی میں مختلف مقامات پر پینا فلیکس بھی نصب کر دئے گئے ہیں۔تحصیل چیئرمین درگئی پیر اسلام خان غازی اور تحصیل مونسپل آفیسر اورنگزیب خان نے سنیٹری انسپکٹر حسین خان اور میڈیا انچارج خیر الرحمان کے ہمراہ صفائی کے مختلف پوائنٹس کادورہ کیا انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے درگئی عملہ کی جانب سے پانچ روزہ شبانہ روز صفائی خصوصی مہم مختلف جہگوں اور بازاروں میں جاری رہیگی اور جہاں پر گند پڑا ہواسے اٹھایا جائے گا عوام صفائی عملہ کیساتھ تعاون کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو پاک صاف رکھیں اور گندگی نہ پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صاف شفاف ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ساتھ ہی تحصیل درگئی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کا رلائینگے