شانگلہ(مانند نیوز)یونیورسٹی آف شانگلہ کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (F&PC) کا اجلاس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سردار خان (تمغہ امتیاز) یونیورسٹی آف شانگلہ نے کی۔ اجلاس میں درج ذیل معزز اراکین نے شرکت کی۔ ثمین درانی، ڈائریکٹر بجٹ/فنانس، ایچ ای سی،ارشد علی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس،جاوید اقبال ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، علی قادراسپیشل سیکریٹری محکمہ اسٹیبلشمنٹ، حافظ اسماعیل خان ٹریژرر، محمد رشاد رجسٹرارخوشحال خان خٹک یونیورسٹی،ڈاکٹر فضل قدوس خان رجسٹراریونیورسٹی آف شانگلہ،ڈاکٹر فیض الرحمن ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونیورسٹی آف شانگلہ،ڈاکٹر اشفاق احمدٹریژرریونیورسٹی آف شانگلہ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد مختصر تعارف پیش کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بجٹ، آسامیوں کی تخلیق، مالی ترقیاتی منصوبہ اور دیگر مالی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مالی سال 2025-26 کے مجوزہ بجٹ کا مکمل جائزہ لیا گیا اور منظوری کے لیے سفارش کی گئی، جو کہ یونیورسٹی کی مؤثر مالی منصوبہ بندی اور نظم و نسق کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔وائس چانسلر نے تمام کمیٹی اراکین کی بھرپور شرکت، قیمتی تجاویز اور مالی شفافیت و جامع ترقی کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔