ایبٹ آباد(مانند نیوز) مون سون اربن پلانٹیشن کے حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی ہدایات پرعملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومتی ہدایات کے مطابق اربن ایریا میں شجرکاری کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفائنانس اینڈ پلاننگ، ٹی ایم اوحویلیاں، ایبٹ آباد، نمائندہ سٹیشن ہیڈ کوارٹر، ڈی او ایگریکلچر، نمائندہ گلیات ڈویلیپمنٹ اتھارٹی، محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔