جمرود(نمائندہ مانند )مبینہ اغواء کارافغان باشندہ نے ہمارے خاندان کے دو افراد اغواء کرلئے ہیں۔ ہمارے بندے بازیاب کرکے مبینہ اغواکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ملتان طورخیل ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ سورکمر سے تعلق رکھنے والے ملتان طورخیل نے اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورکمر میں معدنیات کے اڈے پر افغانستان کے شہری خان افضل جن کے پاس حدبندی پر تنازعہ چل رہا ہے اور اس کے ساتھ کئی جرگے بھی ہوئے ہیں لیکن اس نے جرگہ سے فرار اختیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صبح کے وقت مزکورہ افغان شہری نے جمرود کے ا یک بااثر خاندان جن کا تعلق وزیر ڈھنڈ سے ہے کے تعاون سے ان کے بھتیجے رحمت اللہ اور ان کے بھائی اختیار کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناکر انہیں نامعلوم جگہ منتقل کردیئے ہیں ان کی جانوں کو خطرہ ہیں اور تھانہ جمرودمیں رپورٹ بھی درج کی ہیں لہذا اعلی حکام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس افغان شہری کے خلاف فوری کاروائی کرکے ہمارے خاندان کے دو نوں افراد کو فوری بازیاب کراکے مبینہ اغواکاروں اور ان کے سہولت کاروں کو یعنی بااثر خاندان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب مخالفین کے ساتھ ہر قسم جرگہ اور قانونی کاروائی کے لیے تیار ہوں تو مخالفین کا اقدام اٹھانا قانون کی خلاف ورزی، ظلم اورناانصافی ہیں جبکہ اغواء کاری اور تشدد کی اجازت قانون کسی کو اجازت نہیں دیتا۔