شرینگل (نمائندہ مانند) ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لے اخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقرر،عوام مقررہ تاریخ تک ووٹ اندراج کیلئے الیکشن کمیشن کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان دیر بالا کے آ فس سے جاری بیان کی مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لے اخری تاریخ 13 جولائی 2023 مقرر کی ہے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع اپردیر کی عوام الناس الیکشن کمیشن اف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی کے لے 13 جولائی 2023 تک دفتر ضلع الیکشن کمشنر دیرا پر سے رابطہ کریں۔ اس ضمن میں خاص طور پر خواتین خواجہ سرا اور معذور افراد سے گذارش ہے۔ کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کے ے ذریعے چیک کریں اور اگر کسی قسم کی درستگی درکار ہو تو ہمارے دفتر سے رابطہ کریں اور وہاں سے متعلقہ فارم 21،22،23)فارم 21 اندراج کیلئے, فارم 22 اخراج کیلئے, اور فارم 23 درستگی کیلئے(بلامعاوضہ دفتر سے حاصل کریں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ ہر وقت آپ کی معاونت کیلئے موجود ہ ہوگا۔