شرینگل(نمائندہ مانند)شرینگل، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ تھل،اشیائے خورد ونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائز،بازار کیلئے قانونی ہدایات جاری کر دئے گئے۔اے سی شرینگل کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے تحصیلدار کلکوٹ افسر جان کے ساتھ تھل بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف جنرل سٹورز، چیکن شاپ، سبزی فروٹ شاپ اور ہوٹلز کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران مختلف دوکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں، سرکاری نرخ نامہ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی، گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامہ نہ رکھنے پر تین ہوٹلز مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا۔ بازار انسپکشن کرتے ہوئے مختلف دوکانداروں کو ناقص صفائی اور سرکاری نرخ نامہ نہ رکھنے پر وارننگ جاری کیا۔ دوکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکار کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے تجاوز نہ کریں اور صفائی ستھرائی کا انتظام بہتر کرے بصورت دیگر نے خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گئی۔.اسسٹنٹ کمشنر نے دو پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا۔ دوران چیکنگہدایات جاری کئے کہ زیادہ قیمت پر پیٹرول فروخت کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے