اسلام آباد(مانند میڈیا)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں،ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی سے ایک ملاقات تو ہوگئی ہے ، خان صاحب کی صحت اور کیسز سے متعلق کچھ ہدایات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، پوری قوم کو تشویش ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ، ارکان اسمبلی، کارکنوں اور سپورٹرز کو اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے اور انکی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے  سپریم کورٹ میں18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست بھی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے