اسلام آباد (مانند نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پنجاب میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے، سرحد پار آتش بازی کے باریک ذرات فضائی آلودگی میں اضافہ کر سکتے

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں، بھارت سے ملحق مشرقی کوریڈور کے قریب اسموگ گنز آپریشن مزید تیز کر دیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مقامی آلودگی کے ذرائع پر قابو پانے کے لیے عوام حکومت کا ساتھ دیں، فصلوں کی باقیات، خصوصاً دھان کے مڈھ جلانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوڑا، پلاسٹک اور دیگر فضلہ کھلے عام جلانے پر پابندی یقینی بنایا جائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسموگ میں کمی کے لیے گاڑیوں کے دھوئیں اور مضر اخراج پر کنٹرول ضروری ہے۔گ اڑیوں کی فٹنس اور اخراج کے معیار پر سختی سے عمل کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے