کراچی (مانند میڈیا)پاکستانیوں نے 3 ماہ کے دوران 250 ارب 64 کروڑ کا سونا خریدلیا طلائی زیورات کی مد میں 3.1 ٹن سونا (مالیت تقریباً 112 ارب 61 کروڑ روپے) خریدا گیا۔بِسکٹ اور سکّوں کی صورت میں 3.8 ٹن سونا (مالیت تقریباً 138 ارب 3 کروڑ روپے) خریدا گیا۔ جنوری تا ستمبر 2026 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 25.6 ٹن سونا خریدا گیا، جس کی مالیت 929 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ ہوشربامہنگائی کیباوجودپاکستانیوں نیگزشتہ 3ماہ کیدوران 6.9 ٹن سونا خریدا. ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستان میں زیورات کی تیاری کے لیے 3.1 ٹن سونا خریدا گیا، جس کی مالیت 112 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، تولے کے حساب سے یہ مقدار 2 لاکھ 64 ہزار 957 تولے کے برابر ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہی تین ماہ کے دوران سرمایہ کاری کی غرض سے 3.8 ٹن سونا اینٹوں اور سکوں کی شکل میں خریدا گیا، جس کی مالیت 138 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ دوسری جانب سال 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان میں سونے کی مجموعی خریداری 25.6 ٹن ریکارڈ کی گئی، جس کی موجودہ قیمت کے حساب سے مالیت 929 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے