اسلام آباد (مانند نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان اور سوڈان کے سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت ہوگی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ معاہدہ پاکستان اور سوڈان کے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، ویزا فری سہولت سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور وفود کے تبادلے مزید آسان ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سطح پر روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سوڈانی وزیر داخلہ نے کہا  کہ معاہدے سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے