ڈسکہ (مانند میڈیا)ڈسکہ پسرور روڈ پر گزشتہ روز تیز رفتار ٹرک کے موٹر سائیکل کو کچلنے کے افسوسناک واقعہ میں ماں کے بعد بیٹا بھی زندگی کی بازی ہار گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مقیم جامکے کے رہائشی قمر دین کی 45 سالہ اہلیہ شمیم اپنے 19 سالہ بیٹے سلمان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پسرور جا رہی تھی کہ پسرور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا حادثے کے نتیجے میں شمیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا سلمان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھاجو جانبر نہ ہوسکااور رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ماں اور بیٹے کی المناک موت پر اہل خانہ اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے