لاہور (مانند میڈیا)حوثی دہشت گردوں کی طرف سے آج ایک بار پھر مدینہ منورہ پر حملہ کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتاہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جمعرات کی شام جب مسلمانان اپنے آقا ۖ کے روضہ اطہر مسجد نبوی پر حاضری کے لیے جوق در جوق آ رہے ہوتے ہیں،اس وقت یہ حملہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ حوثی دہشت گردوں کا اصل مقصد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور زائرینِ بیت اللہ الحرام اور مسجد نبوی شریف ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم، اقوامِ متحدہ، اور عالمی اداروں کو فوری ایکشن لینا ہوگا اور اس پر مزید خاموشی جرم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں خطبات جمعہ میں ان حملوں کی مذمت کی جائے گی، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اور یمن کی عوام اور سعودی عرب کی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے