بونیر (مانند میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت سیاسی اختلافات کا حل ہمیشہ مذاکرات اور جمہوری طریقوں سے نکالنے پر یقین رکھتی ہے، تاہم ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس ملنا چاہیے۔ بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ ان کی پارٹی کا مینڈیٹ چھینا گیا اور ان کی نشستیں غیر قانونی طور پر لی گئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا، ان کے ذاتی معالج اور اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینا ان کا بنیادی اور آئینی مطالبہ ہے، اور سپریم کورٹ کا اٹھارہ اگست کا فیصلہ اب بھی عملدرآمد کا منتظر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی رہنمائوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا صریحا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور پشاور ہائیکورٹ نے حبسِ بے جا کا کیس لارجر بینچ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضمانتیں ملنے کے باوجود لوگوں کو جیلوں میں رکھنا انصاف کا قتل ہے اور صرف ذاتی مفادات اور انا کی خاطر شہریوں کو سلاخوں کے پیچھے رکھنا جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا اور اسپیکر حبسِ بیجا میں ہیں، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد کو اٹھائے جانے کے بعد تاحال ان کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے