واشنگٹن (مانند میڈیا) امریکا نے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کے بدلے 20ملین ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ‘ایوارڈ فار جسٹس’ نامی اس اعلان کو مشرق وسطی میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)نے سوشل میڈیا پر شیٔرکیا ہے۔ سینٹ کام نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افرادکو 20 ملین (2 کروڑ)ڈالر انعام کے ساتھ ممکنہ طور پرکسی دوسرے مقام پر منتقل ہونے کی سہولت بھی دی جائیگی۔ امریکا نے ایرانی جوہری پروگرام کی تنصیبات اور جوہری آلات کی معلومات مانگی ہیں۔ ساتھ ہی ایرانی ایٹمی سائنسدانوں اور ان کی نقل و حرکت کی معلومات بھی مانگی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ 2025میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ایران یورینیٔم کو 60 فیصد تک افزودہ کر رہا ہے جبکہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے عموما 90 فیصد افزودگی درکار ہوتی ہے، اس طرح 60 فیصد افزودگی جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار سطح سے صرف ایک مختصر تکنیکی مرحلہ پیچھے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں لیکن وہ یورینیٔم کو اتنی بلند سطح تک افزودہ کررہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق انعام کے اعلان کا مقصد امریکی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے