شانگلہ (مانند نیوز) شانگلہ میں پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن(پی ایس ایف) کا تعارفی اجلاس، طلباء اپنے تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں، آج کے طلباء ہمارا کل کا مستقبل، مختلف شعبوں میں ان ہونہار طلباء کی اہمیت وقت کا تقاضہ ہیں۔ پی ایس ایف کالجوں،یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل کے حل اور ان کو عوامی نیشنل پارٹی کا پیغام عام کرنے اور خاص طور پرباچا خان کی فلسفے کی پیروی رہبر تحریک ولی خان کی پختو ں کے لیے خدمات پر پختون نسل کو اگاہ کرنا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی متوکل خان ایڈوکیٹ نے اتوار کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن شانگلہ کے نو منتخب کابینہ کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی تعارفی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے جنرل سیکرٹری انور علی غوربندی نے کہا کہ پختو ن سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور ان طلبہ کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انور علی غوربندی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی جدوجہد بھی جاری رکھنی چاہیے تاکہ مستقبل میں اپ میں سے ایک اس علاقے کا رہبر ہوگا۔ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متوکل خان ایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن کا اغاز مشر اسفندیارولی خان نے 1968 میں کیا تھا جو اس وقت کی حکومت کہ بربریت کے خلاف تھا۔ متوکل خان ایڈوکیٹ نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج افرا تفری کا صورتحال ہے صوبہ مشکلات میں ہے اور مرکز معاملات کو ٹھیک کے بجائے سیاست کر رہی ہیں۔ منعقدہ تعارفی اجلاس میں ضلعی صدر پی ایس ایف شانگلہ رضا اللہ، جنرل سیکرٹری ارباز احساس، پی ایس ایف صدر یونیورسٹی اف شانگلہ شیراز جمال،سینئر نائب صدر احتشام الحق، افاق علی، نوید احمد، گل نبی،رفیع اللہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے پی ایس ایف تنظیم پرزوردیتے ہوئے کہا کہ ان کو شانگلہ بھر کے کالجوں تک وسیع کرنے کے لیے جامعہ منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ان جامعات میں پڑھنے والے عوامی نیشنل پارٹی سے واپس وابستہ طلباء پی ایس ایف کی فلیٹ فارم سے طلبہ و طالبات کا خدمت کرسکے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے