ہنگو(مانند نیوز) گیس پروڈکشن زون میں گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے،ضلع ہنگو میں گیس پریشر نہ ہونے سے خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے، ہنگو کے عوامی نمائندے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار نیبر ہوڈ کونسل گل باغ کے کسان کونسلر اور ممتاز سماجی رہنما نوید خان اورکزئی نے اخباری بیان میں کیا۔ نوید خان اورکزئی نے کہا کہ موسم سرما کا اغاز ہونے پر سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا شروع ہونا عوامی نمائندوں کی بے بسی کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو سے پیدا ہونے والی گیس پورے پاکستان کو فراہم کی جا رہی ہے لیکن ضلع ہنگو کی عوام اس گیس کی سہولت سے تقریبا تقریبا محروم ہیں۔نوید خان اور کزئی کہا کہ گل باغ اور مضافات کے علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اور عوام ایل پی جی خرید کر ناشتہ کھانا اور دیگر ضروریات کے وقت ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں گیس نہ ہونے کے باوجود ہزاروں روپے کے بل صارفین برداشت کر رہے ہیں نیبرہوڈ کونسل گل باغ کے کونسلر نویدخان اورکزئی نے ایم این اے یوسف خان اور ایم پی اے شاہ تراب سے مطالبہ کیا کہ اپ ائل اینڈ گیس حکام سے رابطہ کریں اور گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں نوید خان اورکزئی نیخبردار کیا کہ اگر گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو عوام بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے