بیونس آئرس(مانند میڈیا)ارجنٹینا کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے ملک کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام مکمل طور پر بے بنیاد ہے اور ارجنٹینا کی مسلح افواج کے خلاف ناقابلِ قبول الزام کے مترادف ہے۔بیان کے مطابق ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ آئینی اور قانونی ادارے ہیں، جو ملک کی قومی خودمختاری کے دفاع کی ذمہ داری انجام دیتے ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ یہ افواج ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کرتی ہیں اور دیگر ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتی ہیں۔ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں سمجھتی ہے۔ ایران نے یہ فیصلہ ارجنٹینا کی جانب سے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے جواب میں کیا ہے۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام 2019 میں منظور کیے گئے قانونِ اقدامِ متقابل کے تحت کیا گیا۔ارجنٹینا نے رواں سال اپریل میں پاسداران انقالاب فورس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ارجنٹینا 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی کے مرکز امیا (AMIA) پر ہونے والے بم دھماکے کا ذمہ دار ایران اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو قرار دیتا ہے۔ اس حملے میں 85 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ تاہم ایران ہمیشہ اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا آیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے