0

شانگلہ میں مختلف حادثات میں 8افراد زخمی ہوگئے خواتین اوربچے بھی شامل

شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں مختلف حادثات میں 8افراد زخمی ہوگئے خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔الپوری کالج روڈ، کوزہ الپوری اور بشام کیڑئی موڑ کے مقام روڈ پر مقامات پر ٹریفک حادثات پیش آئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائے وقوعہ اور گرد و نواح میں الرٹ ہیں اور ان واقعات میں زخمی ہونے والے تمام افرادکو ریسکیوکیا وعلاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال الپوری منتقل کردیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے 1122 پر کال کریں۔ کیڑئی موڑ کے مقام پر کھائی میں گرنے والی گاڑی کو نکال لیا گیا۔ریسکیو 1122 شانگلہ کی ڈیزاسٹر ٹیم نے کیڑئی موڑ کے قریب خان خوڑ میں گرنے والی گاڑی کو نکال کر بحالی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہیں۔موٹر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر خان خوڑ کی گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔الپوری میں بھی دونوں ٹریفک حادثات میں زخمیوں اور گاڑی کو ریکورکیاگیاہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر ڈیزاسٹر ٹیم کو بمعہ ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں سے مشکل ترین حالات میں گاڑی کو خوڑ سے نکال کر بحالی کا عمل مکمل کیا۔ اسی طرح الپوری لیلونی شیشنو میں ایک شخص پہاڑ سے گر کر زخمی ہوا تھا۔ جس کو فوری طورپرریسکیوکرکے دیگر کی طرح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں