اسلام آباد (مانند نیوز)مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہیٰ میں سجدہ ریز ہوئے، ماہ رمضان پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگیں۔

واضح رہے کہ گزشہ روز سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آیا جس کے بعد ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

ترکیے، سوئیڈن، آسٹریلیا، مصر، عمان، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

بیلجیئم اور برطانیہ میں کمیونٹی تقسیم دکھائی دی بعض نے آج اور دیگر نے جمعرات سے آغاز رمضان کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے