اسلام آباد (مانندنیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے لیے کروڑوں روپے کے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، انعامی رقم کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو دی جائے گی۔

بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے بھی 2.34 ملین ڈالرز ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ملی ہے۔

بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2024ء میں روہت شرما کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی بورڈ نے ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے