اسلام آباد (مانند نیوز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن(اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے 2 ارب ڈالرز واپس لینے کی صورت میں متبادل حل دے دیا ہے۔

کامران ارشد نے بتایا کہ صنعت کار 2 ارب ڈالرز کا فنڈ بنا کر اسٹیٹ بینک کو جمع کروانے پر غور کر رہے ہیں، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے
150 سے زائد فیکٹریاں بند، مزید بند ہونے کے قریب ہیں، چیئرمین اپٹما
اُنہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے بعد وزیرِ اعظم سے مل کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، اپٹما نے ہمیشہ پاکستان فرسٹ کے عہد کو نبھایا ہے۔

چیئرمین اپٹما نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے، برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے