اسلام آباد (مانند نیوز)ایران میں کل سے تمام بینک کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
علاوہ ازیں ایرانی شہر کاشان میں امریکی اور اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے تاریخی ریلوے برج کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مرمت اور تعمیرِ نو کے بعد کل شام پہلی ٹرین کاشان کے تاریخی یحییٰ آباد پُل کے اوپر سے گزری۔
جنگ بندی کے دوران کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران کسی ملک کی جانب کوئی حملہ نہیں کیا۔
ایرانی پاسدارانِ نقلاب گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حملے کی رپورٹس ہیں تو یہ صہیونی حکومت یا امریکا کا کام ہے۔