0

مریضوں اور ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن

پشاور(مانند نیوز)پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کابینہ نے اپنے قائد اور مرکزی و صوبائی صدرحبیب خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت میں اصلاحات، شفافیت اور عوامی فلاح کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔کابینہ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تنظیم صوبے بھر میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے، اسپتالوں میں مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے اور ادویات کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں موجود بے ضابطگیوں اور کرپشن کو منظر عام پر لانا تنظیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو شفاف اور بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ایسوسی ایشن تمام متعلقہ حکام اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاکہ صحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں اور عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ تنظیم ہمیشہ مریضوں اور محکمہ صحت کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی اور اس معاملے میں کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کو بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی بھی تنظیم کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عوامی خدمت، میرٹ، شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے صوبے کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × 5 =