راولپنڈی (مانند نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ٹریٹمنٹ سے متعلق وکالت ناموں پر دستخط کروادیے۔

وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری نے وکالت نامے وصول کیے۔

یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ وکالت نامہ سپریم کورٹ میں میڈیکل پٹیشن سے متعلق ہے۔ وکالت نامہ عزیر کرامت بھنڈاری کے نام پر جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
190 ملین پاوُنڈز کیس، سزا کے خلاف اپیلوں پر عمران، بشری کے وکلاء سے 18 جون کو دلائل طلب
190 ملین پاؤنڈ کیس: آئندہ سماعت پر متبادل وکیل نہ ہونے پر فیصلہ سنادیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے وکالت ناموں کےلیے عید کے بعد آنے کا کہا گیا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی دستاویزات اور مراسلہ آج ڈیڑھ بجے جیل پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ 21 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اہم پیشرفت ہوئی تھی۔

عدالت عالیہ نے فیصلہ دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیمار ہیں تو متبادل وکیل لائیں، ورنہ ریکارڈ پر فیصلہ کردیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے