اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹس کے مالکان کو بے دخل کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تاحکمِ ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹس کے مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے۔

سماعت کے دوران وکیل سردار تیمور اسلم نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے بورڈ کی ہدایات کے لیے آج تک مہلت مانگی تھی، ان کے بقول چیئرمین سی ڈی اے بیرونِ ملک تھے جبکہ بورڈ میٹنگ کا معاملہ بعد میں آنا تھا۔

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو، سابق ایئر چیف سمیت 20 اپارٹمنٹ مالکان ہائیکورٹ پہنچ گئے

وکیل سردار تیمور اسلم نے مؤقف اختیار کیا کہ ریزیڈنس کمیٹی بنائی گئی تھی جو بلڈنگ چلا رہی تھی، ہماری گزارش صرف اتنی ہے کہ سی ڈی اے کو اس معاملے پر کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی جانب سے بھی ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سفارشات آنا باقی ہیں اور بعد ازاں کابینہ سے منظوری لی جائے گی، ان کے مطابق پھر یہ معاملہ سی ڈی اے بورڈ میں جائے گا۔

سردار تیمور اسلم نے عدالت میں کہا کہ کیا یہ چاہتے ہیں کہ عید کے دنوں میں قبضہ لیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے