کراچی (مانند نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں شور شرابہ کیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ والدہ اور وکیل مجھے پاگل قرار دلوانا چاہتے ہیں، یہ لوگ میرے پیسوں کے پیچھے ہیں۔مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164 کے مکمل بیانات کی تفصیل سامنے آگئی ملزم ارمغان نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، مجھے وکیل کی ضرورت نہیں، میں اپنا کیس خود چلانا چاہتا ہوں۔عدالت نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کر لیے۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات خارج کرنے پر دلائل دیے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے