اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان کے ثالثی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترک میڈیا ٹی آر ٹی کے مطابق امریکا ایران کشیدگی کے دوران پاکستان دونوں فریقین کے مابین قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا۔ علاقائی قوتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش، منظم اور مؤثر سفارت کاری کا راستہ اپنایا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مبنی ہے، انہوں نے مشکل حالات میں بھی امریکا اور ایران کے درمیان روابط کا سلسلہ برقرار رکھا۔

صدر شی سے شہباز، عاصم ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، چینی صدر

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جغرافیہ، عسکری و انٹیلی جنس ساکھ، امریکا اور ایران سے روابط نے پاکستان کو منفرد سفارتی حیثیت دی، پاکستان کی عسکری قیادت اقتصادی راہداری، علاقائی روابط اور سفارت کاری کے ضامن کے طور پر ابھری۔

ٹی آر ٹی کے مطابق پاکستان نے امریکا، چین، خلیجی ریاستوں، ایران اور ترکیہ کے ساتھ فعال روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں، پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کی علاقائی ساکھ کو مضبوط کیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف اپنایا، پاکستان ایک قابلِ قبول ثالث کے طور پر ابھرا ہے، پاکستان کو اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے لیے معاشی مسائل پر قابو پانا ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے