اسلام آباد (مانند نیوز)سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 12 مئی کے عدالتی حکم نامے کو واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 12 مئی کے آرڈر میں ہائیکورٹ کو ہدایات جاری کیں، تاہم سپریم کورٹ ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
این سی سی اے کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کی پالیسی کے تحت حکم نامہ واپس لیا جائے۔ مؤقف کے مطابق سزا معطلی کے معاملے میں ہائیکورٹ کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنا چاہیے۔
درخواست میں یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ دوسرے فریق کو سننے کے لیے نوٹس جاری ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔





